عائشہ اکرم کے طبی معائنے کی رپورٹ آگئی، ایسا انکشاف کہ پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک جائیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہور میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ نے پاکستانی قوم کے سر شرم سے جُھکا دئیے ہیں کسی بھی جگہ پر کسی کی بھی عزت محفوظ نہیں ہے اب مینار پاکستان پر بر بر یت کا شکار ہونے والی ٹک ٹاک سٹار

عائشہ اکرم کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو طبی معائنے کے لیے نواز شریف ہسپتال لیجایا گیا تھا جس میں لڑکی کے جسم پر تشد د کے نشانات کی تصدیق ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کی طرف سے اس واقعے میں ملوث 35کے لگ بھگ افراد کو گر فتا ر کیا گیا تھا جن میں سے بعض کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا اور 20کو کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے)کے حوالے کر دیا گیا۔ اس کیس کے حوالے

سے نادرا سے بھی تمام تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی سے بھی ملزمان کی شناخت کرائی جائے گی اور واقعے کے وقت ملزمان کے موبائل فونز کی لوکیشن بھی دیکھی جائے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *