وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ پرپراسرارشےکی پرواز پولیس کوہائی الرٹ کردیاگیا،

وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ پرپراسرارشےکی پرواز پولیس کوہائی الرٹ کردیاگیا،

وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ پرپراسرارچیز کوپرواز کرتے دیکھاگیاجس پرپولیس کوہائی الرٹ کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق میڈیارپورٹ میں بتاگیاکہ وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے اوپر فضا میں نامعلوم

پراسرارشے کچھ وقت تک پرواز کرتے رہنے کے بعد غائب ہوگئی جس نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں ۔میڈیارپورٹ کے مطابق رات ایک نامعلوم شے بنی گالہ اوربارہ کہوکی فضائوں میں پرواز کرتی رہی ۔عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم شے

وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے علاوہ حسا س تنصیبات کے اوپر بھی پرواز کرتی رہی ۔ایس ایچ اوبنی گالہ انسپکٹرٹیپوسلطان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ اطلاع موصول ہوتے ہی دونوں پولیس اسٹیشنز یعنی

تھانہ بارہ کہو اورتھانہ بنی گالہ کے پولیس اہلکاروں پرمشتمل ٹیموں نے پراسرارشے کاپتہ چلانے کی کوشش کی تاہم گھنٹوں تلاش کے باوجود جب کچھ حاصل نہ ہواتوتلاش ترک کرتے ہوئے پولیس کوہائی الرٹ کردیاگیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *