اب گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانا ممکن۔۔۔نادرا نےشاندار سہولت متعارف کروا دی

اب گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانا ممکن۔۔۔نادرا نےشاندار سہولت متعارف کروا دی

نادرا ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کی آئی ٹی لیب میں تیار کی گئی دنیا کی پہلی جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی ’پاک آئیڈینٹٹی‘ ایپ کا افتتاح کیا ۔

اس ایپ کی تیاری کے بعد پاکستانی دنیا میں ایس ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ملک بن گیا، جس کی بدولت شہری اسمارٹ فون کی مدد سے گھر بیٹھے ہی شناختی کارڈ بنواسکیں گے۔ نادرا کے مطابق جدید ترین ٹیکنالوجی کی

بدولت شناختی کارڈ بنوانے کے پروگرام میں موبائل پر لائیو بائیومیٹرک (انگلیوں کے نشان) کے حصول کے ساتھ ساتھ تصدیق بھی ہو سکے گی۔ درخواست گزار اپنے اسمارٹ موبائل فون کے کیمرہ کی مدد سے نہ صرف فنگرپرنٹ

لے سکتے ہیں بلکہ تصویر اور دیگر دستاویزات کو بھی اسکین کر کے اپ لوڈ کرسکے گا۔ چیئرمین نادرا طارق ملک نے امید ظاہر کی کہ موبائل کےذریعے انگلیوں کے نشان (فنگر پرنٹ) کے حصول کی سہولت ایک نئے دور کا آغاز ہے جو

معیشت کے کئی شعبوں میں انقلاب برپاکرسکتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نادرا طارق ملک کے موبائل ایپ کے جدید خیال کو سراہاتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے انتہائی قلیل وقت میں ایپ کی تیاری مکمل کرنے اور پاکستان کو یہ ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا دنیا کا پہلا ملک بنا دیا‘۔ چیئرمین نے نادرا کے سافٹ وئیر انجنیئرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ تمام کاوشیں وزیراعظم پاکستان کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف کے ایک اہم پیش قدم ہے، ہولیات کی فراہمی ایک نئے دور کا آغاز ہوگا‘۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *