پاکستان کے معروف عالمِ دین عظمتِ صحابہؓ بیان کرتے ہوئے اللہ کو پیارے ہوگئے، ویڈیو سامنے آگئی

پاکستان کے معروف عالمِ دین عظمتِ صحابہؓ بیان کرتے ہوئے اللہ کو پیارے ہوگئے، ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ممتاز اہل حدیث عالم دین مولانا قاری عبدالمتین اصغر فضائل صحابہؓ کانفرنس بیگم کوٹ میں تقریر کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگئے، ان کی عمر 57سال تھی۔ وہ عظمت صھابہ کے موضع پر

خطاب کر رہے تھے جس کی ویڈیو نیچے دیکھی جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے معروف عالم دین مولانا قاری عبدالمتین اصغر بیگم کوٹ چوک میں 41ویں سالانہ فضائل صحابہؓ کانفرنس میں ’عظمت صحابہؓ ‘ بیان کر رہے تھے

کہ دوران تقریر انہیں دل کا دورہ پڑا ،سٹیج پر موجود علماء فوری طور پر انہیں گاڑی میں لیکر ہسپتال جا رہے تھے کہ راستے میں ہی وہ خالق حقیقی سے جا ملے ۔ مولانا قاری عبدالمتین اصغر کے انتقال پر علماء نے گہرے دکھ اور غم

کا اظہار کیا ہے ،سینیٹر پروفیسر ساجد میر،سینیٹر حافظ عبدالکریم ،علامہ حافظ ابتسام الہی ظہیر نےمولانا کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاری عبدالمتین اصغر صحابہؓ کی عظمت بیان کرتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوئے،انہیں

سعادت کی موت نصیب ہوئی،اللہ تعالی انہیں اعلی علیین میں جگہ عطا فرمائے۔مولانا قاری عبدالمتین اصغر کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *