بہترین تحفہ۔۔پٹرول مہنگا ہے تو کیا ہوا۔۔۔ایک نیا طریقہ آ گیا۔۔یہ استعمال کریں اور بڑی بچت کریں۔۔ عوام کے لیے شاندار خبر آ گئی

بہترین تحفہ۔۔پٹرول مہنگا ہے تو کیا ہوا۔۔۔ایک نیا طریقہ آ گیا۔۔یہ استعمال کریں اور بڑی بچت کریں۔۔ عوام کے لیے شاندار خبر آ گئی

اکثر افراد جب گاڑی کی خریداری کر رہے ہوتے ہیں تو ان کے پیش نظر گاڑی کے ماڈل اس کے رنگ اور خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اس کی پٹرول ایوریج بھی بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ کیوں کہ یہی ایوریج درحقیت اس بات کے

بارے میں بتاتی ہے کہ گاڑی جیب کے اوپر کتنا بوجھ ثابت ہو سکتی ہے- عام طور پر پرانی گاڑياں نئی گاڑيوں کے مقابلے میں زیادہ فیول استعمال کرتی ہیں اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہے اور گاڑی کے انجن کو درست حالت میں

رکھ کر اور اس کی ٹیوننگ کروا کر اس خرچ کو کم کیا جا سکتا ہے- اس کے ساتھ ساتھ کچھ اقدامات گاڑی کے فیول کے خرچے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں جن کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-

ائير کنڈیشن کا استعمال ترک کر کےعام طور پر اگر آپ کے پاس 1000 سی سی تک کی پرانی گاڑی موجود ہے تو اس میں اے سی کا استعمال اس گاڑی کے فیول کے خرچے کو بہت بڑھا سکتا ہے- اس صورت میں

ایسی گاڑیوں میں اے سی صرف اسی وقت استعمال کریں جب کہ گاڑی اپنی فل اسپیڈ میں چل رہی ہو ورنہ اے سی بند کر دینا ہی بہتر ہے کیوں کہ یہ انجن پر بوجھ بننے کا سبب ہو سکتا ہے- (صبح کے وقت گاڑی کو اسٹارٹ کر

کے چھوڑ دیں)پرانی گاڑیوں کا انجن صبح کے وقت میں اسٹارٹ ہو کر گرم ہونے میں تھوڑا زيادہ ٹائم لیتا ہے اس وجہ سے صبح گاڑی کو اسٹارٹ کر کے چھوڑ دیں تاکہ انجن مطلوبہ گرمی حاصل کر سکے- اس کے بعد اس کو چلانا شروع کریں اگر آپ ٹھنڈے انجن کے ساتھ گاڑی کو چلانے لگیں گے تو اس سے پٹرول کا خرچہ بڑھ سکتا ہے- (چڑھائی سے اترتے ہوئے انجن بند کر دیں)اگر آپ کسی چڑھائی سے نیچے کی طرف اتر رہے ہیں اور اس موقع پر گاڑی کے بریک دبا کر اس کی اسپیڈ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو اس طرح سے بھی آپ کی گاڑی کے پٹرول کے خرچے میں اضافہ ہو سکتا ہے- اس کے بجائے اگر اس موقع پر آپ گاڑی کے انجن کو بند کر دیں تو

اس سےبھی پٹرول کے استعمال میں بچت کی جا سکتی ہے- (گاڑی بڑے گئير پر جلد منتقل کرنا)عام طور پر گاڑی چھوٹے اور ابتدائی گئير میں زيادہ فیول خرچ کرتی ہے اس وجہ سے اگر آپ کے پاس پرانی گاڑی ہے تو اس صورت میں اس کو چلاتے ہوئے اسپیڈ کو مین ٹین کرتے ہوئے جلد بڑے گئير پر شفٹ کر دیں تو اس سے پٹرول کے خرچ میں واضح کمی ہو سکتی ہے-(گاڑی کی ٹیوننگ باقاعدگی سے کروائیں)گاڑی کی ٹیوننگ ہر دو مہینے کے بعد کروانے سے اس کے پائپ میں کسی قسم کا کچرا نہیں پھنستا ہے اور انجن پوری طاقت سے کام کرتا ہے کوئی رکاوٹ نہ ہونے کے سبب گاڑی کے پٹرول کے خرچے میں واضح کمی دیکھنے میں آتی ہے-امید ہے کہ ان تمام ٹپس کے ساتھ آپ اپنی پرانی گاڑی کو بھی کم خرچ بالا نشین کے مطابق چلا سکیں گے

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *