ہائی الرٹ جاری۔۔۔لاک ڈاؤن کی تاریخ کو مزید آگے بڑھا دیا گیا۔۔اب کب تک سب کچھ بند رہے گا۔۔ تہلکہ خیز خبر آ گئی

ہائی الرٹ جاری۔۔۔لاک ڈاؤن کی تاریخ کو مزید آگے بڑھا دیا گیا۔۔اب کب تک سب کچھ بند رہے گا۔۔ تہلکہ خیز خبر آ گئی

پنجاب میں کورونا ہائی الرٹ جاری کرکر دیا گیا لاک ڈاؤن اب 11 نہیں بلکہ 15 ستمبر تک نافذ کر دیا گیا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے لاک ڈائون آرڈر کا نوٹیفیکیشن

جاری کر دیا ہے جس کے مطابق11ہائی رسک اضلاع میں 27 اگست 2021 کا نوٹیفیکیشن لاگو ہوگا۔سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کے مطابق زیادہ کیسز والےاضلاع میں لاہور، راولپنڈی ، فیصل آباد، ملتان، خانیوال،

میانوالی، سرگودھا، خوشاب ، بہاولپور، گوجرانوالہ اور رحیم یار خان شامل ہیں۔نوٹیفیکیشن کے مطابق مارکیٹیں اور کاروباروں کے اوقات کار رات 10:00 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔ اتوار کے روز اشیا ئے

ضروریہ کی دکانوں اور کاروباروں کے علاوہ باقی تمام بند رہیں گے۔ریسٹورنٹس میں 50 فیصد گنجائش کے ساتھ صرف ویکسی نیٹڈ افراد کورات 11:59بجے تک کی اجازت ہوگی جبکہ آئوٹ ڈور ڈائننگ میں

رات 11:59 تک مکمل کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھلے رہنے کی اجازت ہو گی۔ان ڈور شادیوں کی تقریبات میں صرف 200 افراد کی شمولیت کی اجازت ہوگی آئوٹ ڈور شادی کی تقریب میں 400افراد کی موجودگی کی اجازت ہوگی۔صوبہ بھر کے تمام مزارات کھلے رہیں گے اور صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو داخلے کی اجازت دی جائے گی، 30 سال سے زائد عمر کے افراد ہی مزارات پر جا سکتے ہیں۔تمام سینما گھر بند رہیں گے، تمام مذہبی ثقافتی اور دیگر ان ڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی البتہ آئوٹ ڈور میں 300 افراد کی اجازت ہو گی۔کراٹے ، رگبی ، مارشل آرٹس، واٹرپولو، کبڈی اور ریسلنگ پر پابندی ہو گی، تمام جمزمیں صرف ویکسی نیٹڈ لوگوں کو ورزش کی اجازت ہو گی۔تمام سرکاری و نجی دفاتر میں 100فیصد عملے کے ساتھ نارمل اوقات کار سے کام کرنے کی اجازت ہو گی۔

پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی گنجائش 70 سے 50 فیصد کر دی گئی ہے۔ ریلوے کو صرف 70 فیصد افراد کے ساتھ چلنے کی اجازت ہو گی۔ تفریحی پارکس، سوئمنگ پولز اور واٹر سپورٹس میں صرف 50 فیصد عملے کی اجازت ہو گی۔ تمام شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہے صرف ویکسی نیٹڈ لوگوں کو تفریحی مقامات پر جانے کی اجازت ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *