amazon viagra maschile kamagra liquido ricette viagra levitra compresse cos'è levitra farmaco alternativo al viagra viagra a bangkok

انضمام الحق کو دل کا دورہ! اب کس حال میں ہیں؟ تشویشناک خبر آگئی

انضمام الحق کو دل کا دورہ! اب کس حال میں ہیں؟ تشویشناک خبر آگئی

ذرائع کے مطابق انضمام کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ انضمام پچھلے 3 دنوں سے سینے میں درد کی شکایت کر رہے تھے۔ ابتدائی تفتیش میں کچھ نہیں ملا ، تاہم سوموار کو ان کے ہارٹ اٹیک کی خبرآئی ہے جس کے بعد ان کی سرجری کرنی پڑی۔ انضمام کے قریبی لوگوں نے بتایا کہ ان کی حالت اب مستحکم ہے اور فی الحال ڈاکٹر کی نگرانی میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انضمام کو دل کا دورہ پڑا ۔جس کے بعد ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔ اپنے وقت کے بہترین کرکٹرز میں سے ایک انضمام الحق کو معمولی ہارٹ اٹیک کی شکایت تھی۔

ان کی انجیو پلاسٹی کامیاب رہی جو پیر کی شام لاہور کے اسپتال میں کی گئی۔ انضمام اس وقت اسپتال میں ہیں اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کا دور بھی جاری ہے۔ جرنلسٹ شاہزیب علی جو انضمام کے نہایت قریبی بھی ہیں اُن کا کہنا تھا کہ سب لوگ لیجنڈ انضمام الحق بھائی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

انہیں آج ہارٹ اٹیک ہوا جس کے بعد وہ انجیو پلاسٹی سے گزرے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل برائے میٹامورفڈ پر ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے 1.5 سال ہوچکے ہیں اور وہ ہمیشہ میرے ساتھ انتہائی شائستہ اور مہربان شخص رہے۔ اللہ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے۔ 51 سالہ انضمام الحق ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے 375 میچوں میں 11701 رنز بنائے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی ہیں۔ انہوں نے 119 میچوں میں 8829 رنز بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا شمار پاکستان کے کامیاب ترین کپتانوں میں بھی ہوتا ہے۔ انضمام نے 2007 میں بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی اختیار کرلی تھی

واضح رہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ پاکستان کرکٹ سے وابستہ رہے۔ وہ کئی اہم عہدوں پر فائز رہے۔ وہ پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ تھے اور 2016 سے 2019 تک چیف سلیکٹر بھی رہے۔ اس کے علاوہ انضمام نے افغانستان کے ہیڈ کوچ کی کرسی بھی سنبھالی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *