viagra milano senza ricetta viagra come usarlo differenze viagra cialis e levitra kamagra oral jelly colori diversi comprare viagra in italia viagra sildenafil online levitra 20mg

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ ہو گی ٗشیخ رشید نے بڑا اعلان کردیا

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ ہو گی ٗشیخ رشید نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدقین

سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پورے قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا اور ان کی

نماز جنازہ ان کی وصیت کے مطابق پڑھائی جائے گی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تمام انتظامات اہلخانہ کے ساتھ ملکر کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور قومی ہیرو کی نماز جنازہ 3 بج کر 30 منٹ پر ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ایچ ایٹ قبرستان میں کی جائے گی۔دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو صبح 6 بجے کے قریب کے آر ایل اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کی طبیعت بہ

زیادہ خراب ہو گئی تھی، ڈاکٹروں نے ایٹمی سائنسدان کو بچانے کی پوری کوشش کی تاہم صبح 7 بج کر 4 منٹ پر وہ دار فانی سے کوچ کر گئے۔وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے بھی ڈاکٹر ڈاکٹرعبدالقدیرخان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محسن پاکستان کا انتقال قومی سانحےسے کم نہیں ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم محسن

پاکستان سے محروم ہو گئی ہے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایا لیکن ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو محفوظ بنایا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *