levitra originale 10 mg prezzo in farmacia gel kamagra oral effetti indesiderati viagra viagra aumenta durata prezzo farmacia viagra generico

اینکر پرسن ماریہ میمن کو بڑا دھچکا! بڑا نقصان ہوگیا

اینکر پرسن ماریہ میمن کو بڑا دھچکا! بڑا نقصان ہوگیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) معروف اینکر ماریہ میمن کی والدہ کا بینک نے لاکر میں رکھا ہوا زیور لوٹ لیا۔ اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماریہ میمن نے کہا

کہ میری والدہ کی وفات کے چند ہفتوں بعد میرے والدلاہور میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی ماڈل ٹاؤن برانچ میں گئے جہاں پر میری والدہ اور ان کا مشترکہ

لاکر تھا، اس موقع پر بینک سی ایس آر اور بینک منیجر نے لاکر چلانے کی اجازت نہیں دی۔ ماریہ میمن کے مطابق اپنی موت سے کچھ دن قبل میری والدہ نے میری بہن کو بتایا تھا کہ ان کے لاکر میں زیورات موجود ہیں۔ ان کے

مطابق یو بی ایل نے ان کے والد سے جانشینی سرٹیفکیٹ طلب کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد کو بینک پر یقین تھا، ماریہ میمن نے بتایا کہ میری بہن بیرون ملک تھی اس لئے یہ معاملہ ہم نے بعد میں حل کرنے کا سوچا لیکن دو ہفتے قبل اس پر تیزی سے کام کیا اور ہم نے مذکورہ لاکر تک رسائی حاصل کر لی۔ جب میرے والد نے لاکر کھولا تو

اس میں صرف خالی زیورات کا کیس تھا، ان کا کہنا تھا کہ بینک نے ہماری ماں کا سونا لوٹ لیا ہے، ماریہ میمن اور ان کے گھر والوں نے بینک کے خلاف شکایت بھی درج کرائی ہے۔ بینک نے اس سارے معاملے سے انکار کیا ہے۔

ماریہ میمن نے ٹوئٹر پر کہا کہ براہ کرم اپنے لاکر کی حفاظت کو یقینی بنائی، اسے چیک کریں، خاص طور پر اگر یہ یو بی ایل ماڈل ٹاؤن برانچ میں ہے تو۔

Sharing is Caring!

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *