ofis escort

ایک اور چھٹی۔۔!! عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ، نوٹیفکیشن جاری

ایک اور چھٹی۔۔!! عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ، نوٹیفکیشن جاری لاہور میں ہر سال میلہ چراغاں بہت دھُوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ یہ میلہ دراصل پنجابی زبان کے مشہور شاعر اور عظیم المرتبت صوفی بزرگ شاہ حُسین لاہوری کی یاد میں منایا جاتا ہے

۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس عظیم صوفی بزرگ کے عرس کے موقع پر لاہور میں عام تعطیل ہوتی ہے۔ اس بار بھی لاہوریوں کو یہ خوش کُن خبر سُنا دی گئی ہے۔ حکومت پنجاب نے لاہور میں میلہ چراغاں کے سلسلے میں چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔

باضابطہ سیکشن آفیسر ویلفیئر نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق 27 مارچ بروز ہفتہ کو صوبائی دارالحکومت لاہور میں میلہ چراغاں کے حوالے سے چھٹی ہو گی۔میلہ چراغاں کے حوالے سے یہ مقامی چھٹی ہوگی جس پر

تعلیمی ادارے اور ضلعی دفاتر بند رہیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.