موسلادھار بارشوں اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہے گا، محکمہ موسمیات نے تفصیلی پیشنگوئی کر دی

موسلادھار بارشوں اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہے گا، محکمہ موسمیات نے تفصیلی پیشنگوئی کر دی اسلام آباد محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز کشمیر، بالائی /وسطی پنجاب اور خیبر پختونخوامیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔جبکہ ملک کے دیگر اضلاع میں موسم گرم

اور خشک تاہم سندھ ، جنوبی اور وسطی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔پیر کے روز اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش(بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ) کا امکان ہے۔پیر کے روز کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔پیر کے روزگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پیر کے روزصوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بعد دوپہر دیر، سوات، کو ہستان، مانسہرہ ،ایبٹ آباد،بونیر،صوابی،مردان ، پشاور،کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔پیر کے روزصوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ شہید بینظیر آباد،میر پور خاص، تھر پارکر،خیر پور،سانگھڑ،دادو، جیکب آباد، پڈعیدن ، موہنجو داڑو،روہڑی ، سکھراور لاڑکانہ میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کی توقع ہے۔پیر کے روزصوبہ پنجاب میںخطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین ، لاہور ،حا فظ آباد، میانوالی ،سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد اور قصورمیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔جبکہ بھکر، لئہ ،ڈی جی خان ، ملتان اور بہاولپورمیں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔پیر کے روز صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ تربت، پنجگور، چاغی، سبی اور کوہلو میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم ژوب،بارکھان اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواو َں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب: چکوال 35 ، راولپنڈی

(چکلالہ 31 ، شمس آباد 23) ، اسلام آباد (سید پور 29 ، زیروپوائینٹ 21 ، ائیر پورٹ15 ، گولڑہ 05 ، بوکرا 02) ، حافظ آباد 28 ، منگلا 25 ، قصور ، نارووال 17 ، لاہور (ائیر پورٹ16 ، سٹی 09) ، گوجرانوالہ 13 ، سیالکوٹ (سٹی 11 ، ائیر پورٹ09) ، مری09 ، جوہرآباد 08 ،منڈی بہاولدین ، جہلم ، گجرات 06 ، سرگودھا (سٹی 05) ،اوکاڑہ02، بلوچستان: بارکھان 35 ، کشمیر: کوٹلی 26 ، راولاکوٹ 08 ، مظفرآباد ، گڑھی دوپٹہ 07 ، خیبرپختونخوا: کاکول 23 ، بالاکوٹ 18 ، سیدو شریف ، مالم جبہ 10 اور پٹن میں 04ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 48، دادو ،نوکنڈی،دالبندین47 اور جیکب آبادمیں 46 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Articles You May Like

Comments are closed.