بالآخر وہ خبر آہی گئی جس کا سب کو انتظار تھا چینی کی نئی قیمت مقرر، نوٹیفکیشن بھی جاری

بالآخر وہ خبر آہی گئی جس کا سب کو انتظار تھا چینی کی نئی قیمت مقرر، نوٹیفکیشن بھی جاری

ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے چینی کی قیمت کا تعین کر دیا، باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے شہر میں چینی کی تعین کردہ

فِی کلو قیمت 88 روپے 24 پیسے مقرر کردی ہے۔ چینی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کی جائے گی۔ ڈی سی نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا

کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سرکاری نرخ نامے کے مطابق چینی کی فروخت کو یقینی بنائیں۔ گراں فروشی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔دوسری جانب عید قرباں کے قریب آتے ہی

سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ہیں۔لہسن 5 روپے اضافے کے بعد 130 سے 135 روپے کلو ،ادرک پانچ روپے اضافے کے بعد 415 سے 425 روپے فی کلو،لیموں 105 سے 110 روپے کلو

،ٹماٹر 3 روپے اضافے کے بعد 70 سے 73 روپے فی کلو ،ہری مرچ2 روپے اضافے کے بعد 85 سے 88 روپے فی کلو ،گاجر 80 سے 83 روپے فی کلو، کھیرا 50 سے 52 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے

۔شہریوں کا کہنا ہےعمران خان نے کہا تھا کہ غریب عوام کے بارے میں سوچا جائے گا، غریب عوام بھوکے نہیں سوئیں گےمگر جو حالات جا رہے لگتا ہے کہ عید کے روز بھی غریب عوام بھوکے رہیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *